
ڈھرکی سے ایک اہم خبر سامنے اٸی هے جهاں هندو لڑکی اسلام قبول کر لیا…
میرپور ماتھیلو کے علاقے کوری کوہ کی رہائشی ایک ہندو خاتون نے اسلام سے متاثر ہو کر مذہب اسلام قبول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، میرپور ماتھیلو کے گاؤں کوری کوہ کی رہائشی ہندو خاتون کرینہ بھیل، ولد جاوید باگڑی، اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر بھرچونڈی شریف میں پیر میاں جاوید احمد قادری کی رہائش گاہ پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنی مرضی سے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا۔
اس موقع پر نومسلم فاطمہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا، بلکہ انہوں نے اپنی خوشی اور مکمل رضامندی سے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کیا۔
فاطمہ بی بی کا کہنا تھا کہ وہ دل کی تسلی اور روحانی سکون کی تلاش میں تھیں، اور اسلام کی تعلیمات نے انہیں بے حد متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے یہ اہم قدم اٹھایا۔
یہ تهی ڈھرکی سے ایک اہم خبر، مزید خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے
