اس کے بعد اتر پردیش ٹی20 لیگ 2026 میں بھی بھونیشور اپنی گیند بازی کی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 6.11 کی اکانومی سے گیند بازی کرتے ہوئے 11 مقابلوں میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی اپنی کپتانی میں بھووی نے لکھنؤ فالکنز کو فائنل تک بھی پہنچایا۔ یہی وجہ رہی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بھونیشور 4 برسوں بعد ہی سہی، لیکن اسی ٹیم کے خلاف ٹیم انڈیا کی جرسی میں واپسی کریں گے۔ اپنی سوئنگ کے دم پر بھونیشور نیوزی لینڈ میں خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ 36 برس کی عمر میں بھونیشور نے واپسی کرکے یہ دکھا دیا ہے کہ اگر لڑنے کا جذبہ زندہ رکھا جائے تو کامیابی قدم ضرور چومتی ہے۔
