کاکامی گاہارا: ایشیائی کھیلوں 2026 میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 سال کا انتظار ختم کر دیا۔ فائنل مقابلے میں ہندوستان نے چین کو 1-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس 2028 کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے آخری مرتبہ ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ 1982 میں جیتا تھا۔ اس کے بعد ٹیم 1998 میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ 2018 میں بھی ہندوستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم اس بار ٹیم نے فائنل میں چین کو شکست دے کر طویل انتظار ختم کر دیا۔
