میچ کا فیصلہ آخری منٹوں میں ہوا۔ 86ویں منٹ میں میدان پر آئے اسپین کے مائیکل میرینو نے 2 منٹ بعد ہی ٹیم کے لیے فاتحانہ گول داغ دیا۔ پاؤ کیوبارسی کے دور سے لگائے گئے شاٹ کو بلجیم کے نئے گول کیپر ٹھیک سے نہیں روک سکے۔ گیند ان کے ہاتھوں سے چھوٹ گئی اور میرینو نے بغیر کسی غلطی کے اسے گول میں تبدیل کر دیا۔ یہ مسلسل دوسرا میچ رہا، جس میں میرینو نے سبسٹی ٹیوٹ کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتر کر آخری منٹوں میں اسپین کے لیے فیصلہ کن گول کیا۔ اس سے قبل انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کے خلاف بھی جیت دلانے والا گول کیا تھا۔
