کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر وارداتیں کرکے فرار ہونے والے مشکوک افراد کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تصویر میں موجود افراد کو اگر کوئی شخص پہچانتا ہو یا ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھتا ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر آگاہ کرے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے شہر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک افراد سے خود رابطہ یا مقابلہ کرنے کے بجائے ان کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دیں۔
کراچی کو محفوظ بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے عوام میں آگاہی پھیلائیں۔

