قابل ذکر ہے کہ گریکو رومن کشتی میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان نے 64 سال پرانا انتظار ختم کیا۔ اس مقابلے میں اتنے طویل وقفے کے بعد پہلی بار کوئی ہندوستانی پہلوان فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ان کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان اب روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ نئے کھیلوں میں بھی مسلسل ترقی کر رہا ہے اور ایشیائی سطح پر اپنی مضبوط شناخت بنا رہا ہے۔
