پریس کانفرنس کے دوران شرئیس ایئر نے مزید کہا کہ ’’ایشین گیمز میں ہر کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے آئے ہر ایتھلیٹ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت حاصل ہے۔ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلنا ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہے۔ ہم سب کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جاپان بہت خوبصورت ملک ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ اچھا ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلنا اور ملک کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہمارے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کا گروپ ہے۔ ہماری کوشش طلائی تمغہ جیتنے کی ہے۔‘‘
