سی ایس کے کی مالکن روپا گروناتھ نے کہا کہ ’’ہمیں چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ظہیر خان کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ظہیر کا شاندار کرکٹ کیریئر اور نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ان کی ثابت شدہ صلاحیت انہیں ہمارے سیٹ اپ کا ایک اہم حصہ بناتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی رہنمائی اس فرنچائز کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کرے گی۔‘‘ آئی پی ایل 2025 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ مینٹور کا کردار ادار کرنے سے قبل وہ ممبئی انڈینز میں کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر اور گلوبل ڈیولپمنٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
