ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی* کی قیادت میں حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی
تھانہ اے سیکشن کی حدود میں آٹو بھان روڈ پر ماجی ہسپتال سے پونے سات ٹریفک چوکی کے درمیان شام تقریباً ساڑھے 6 بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے کار سوار شہری اختر علی خواجہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے متحرک کارروائی کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جس کے نتیجے میں ملزمان نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنے ایک ساتھی کو تھانہ حالی روڈ کی حدود میں فائرنگ کرکے زخمی کیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹی اطلاع دی کہ ان پر جھگڑے کے دوران حملہ کیا گیا ہے
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر ورزان علی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایس ایچ او سائٹ شوکت ملوکانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او اے سیکشن انسپکٹر ندیم رضوی کے ہمراہ دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کیں

