"معصوم بچہ دو گھنٹے تک رسیوں میں جکڑا مدد کو پکارتا رہا، مگر کسی کو رحم نہ آیا… جہانیاں میں انسانیت سوز واقعے نے دل دہلا دیے،”جہانیاں میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں محض سگریٹ چوری کے الزام پر ایک 10 سالہ معصوم بچے کو مبینہ طور پر رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اللہ داد بازار میں کمسن بچہ دو گھنٹے تک ہاتھ پاؤں بندھے بے بسی کی تصویر بنا چیختا اور مدد کی فریاد کرتا رہا، مگر اردگرد موجود افراد میں سے کوئی اس کی مدد کے لیے آگے نہ بڑھا۔ آخرکار ایک راہگیر کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کو بازیاب کروایا۔ معصوم بچے کی بے بسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

معصوم بچہ دو گھنٹے تک رسیوں میں جکڑا مدد کو پکارتا رہا، مگر کسی کو رحم نہ آیا
About The Author
رخ نیوز
رخ نیوز ایک آزاد اردو ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے
جو ہر خبر کا اصل رخ سامنے لاتا ہے۔
یہاں ملتی ہیں: ✔ عوامی مسائل
✔ فیلڈ رپورٹنگ
✔ بے لاگ تجزیہ
✔ سچ پر مبنی صحافت
📌 خبر کا اصل رخ
📌 عوام کی آواز
فالو کریں اور باخبر رہیں۔
03018711191 رابطه
#rukhnews #news
