قابل ذکر ہے کہ وسیم جعفر ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک بڑا نام رہے ہیں۔ ممبئی کے لیے زیادہ تر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے وسیم جعفر نے کچھ عرصہ ودربھ کی ٹیم کے لیے بھی کھیلا۔ وہ رنجی ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ 260 فرسٹ کلاس میچوں میں جعفر نے 50 سے زیادہ کی اوسط سے 19410 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 57 سنچریاں نکلیں۔
