انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو 2027 مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول جاری کر دیا۔ اگلے سال ہونے والا یہ عالمی ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کا آغاز 2 اکتوبر 2027 کو ہوگا، جبکہ فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
ٹیم انڈیا اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔ ہندوستان کا دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں مقرر کیا گیا ہے۔
