قابل ذکر ہے کہ ملک نے ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں مجموعی طور پر 11 تمغے جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جوڈو میں 2 گولڈ سمیت کل 3 تمغے حاصل کیے۔ ویٹ لفٹنگ میں ملک کے نام 8 تمغے ہیں، جبکہ پیرا پاور لفٹنگ میں ایک کانسی کا تمغہ ہاتھ لگا ہے۔ ہندوستان فی الحال تمغوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا مجموعی طور پر 128 تمغوں (55 گولڈ، 30 سلور، 43 برونز) کے ساتھ سرفہرست ہے۔ انگلینڈ کل 80 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا کل 53 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
