ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنرز بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے پہلے وکٹ کے لیے 61 رن کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم کی۔ جیکب بیتھل 31 گیندوں پر 14 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد انگلینڈ کی اننگز لڑکھڑا گئی۔
اسی اوور میں گرنور برار نے بین ڈکٹ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ بین ڈکٹ نے 45 گیندوں پر 43 رن کی اننگز کھیلی، جس میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ انگلینڈ نے 64 کے مجموعے پر اپنے کپتان ہیری بروک کی وکٹ بھی گنوا دی، جو صرف ایک رن بنا سکے۔
