64,478 شائقین کی گنجائش والے ہارڈ راک اسٹیڈیم پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ میچ میں کئی اہم شخصیات پہنچیں تھیں۔ اس موقع پر کولمبیا کے عظیم فٹ بالر کارلوس ویلڈرراما، فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل، این بی اے اسٹار جمی بٹلر، ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن اور سابق این ایف ایل کھلاڑی چاڈ جانسن اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
