اگر آج ہونے والے مقابلے میں ارجنٹینا کو جیت ملتی ہے تو لیونل میسی کے نام ورلڈ کپ کی تاریخ میں 17ویں جیت درج ہو جائے گی۔ اسی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کے میروسلاو کلوز کے ریکارڈ (17 جیت) کی برابری کر لیں گے۔ فی الحال میسی نے 16 ورلڈ کپ میچ جیتے ہیں۔ واضح رہے کہ الجزائر کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں بھی میسی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔ 38 سال 357 دن کی عمر میں وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹرک اسکور کرنے والے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے تھے۔ اس معاملے میں انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو (2018 ورلڈ کپ) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں ان کے گولز اور اسسٹ (گول کرنے میں مدد) کی مجموعی تعداد 24 (16 گولز اور 8 اسسٹ) پہنچ گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
