رخ نیوز کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
یا اللہ! اس بابرکت دن کے صدقے ہم سب کی عبادات، روزے، اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔
یا رب! ہمارے دلوں کو پاکیزگی، محبت اور اخلاص سے بھر دے، اور ہمیں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔
اے اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہماری خطاؤں سے درگزر فرما، اور ہمیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرما۔
یا کریم! جو لوگ بیمار ہیں انہیں صحت کاملہ عطا فرما، جو پریشان حال ہیں ان کی پریشانیاں دور فرما، اور جو تنگدست ہیں انہیں رزقِ حلال میں وسعت عطا فرما۔
یا رب العالمین! ہمارے ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرما، اور ہمیں ہر قسم کے فتنوں اور آزمائشوں سے محفوظ رکھ۔
اے اللہ! اس عید کو ہمارے لیے خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا ذریعہ بنا دے، اور ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا بنا دے۔
یا اللہ! ہمارے والدین، عزیز و اقارب اور تمام مسلمانوں پر اپنی خاص رحمت نازل فرما، اور ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین۔
عیدالفطر مبارک
چیف ایڈیٹر مجتبیٰ لغاری

