کویت کے ایوی ایشن حکام کی جانب سے بدھ کو بتایا گیا ہے کہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرونز نے ایندھن کے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا جس میں آگ بھڑک اٹھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’ڈرونز کی جانب سے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قائم ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔‘
سول ایوی ایشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھائی جا رہی ہے جبکہ واقعے میں کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

