
مقامی رپورٹ شامل کرتے هیں
چانڈیا موری کے قریب ریتی که علاقے میں مبینہ طور پر آمین شر اٹلانی اور سومار شر کی جانب سے جوا کے اڈے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث متعدد گھرانے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں
مقامی افراد کے مطابق ان اڈوں پر موٹر سائیکل گروی رکھ کر سودی کاروبار بھی کیا جا رہا ہے، جہاں ایک ہزار روپے پر پانچ سو روپے تک بھاری سود لیا جاتا ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کھلے عام کام کر رہے ہیں جبکہ گلاب چوک پولیس کو اس کی مکمل معلومات ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
ذرائع کے مطابق آمین شر کے مویشیوں کے باڑے میں سرعام جوا جاری ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
علاقہ کے لوگوں نے ایس ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس غیر قانونی کاروبار کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ مزید گھروں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
