
ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی سے ایک خبر سامنے آئی ہے جہاں رحیم یار خان کی رہائشی، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ثناء، دختر کالو رزاق، نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ثناء ڈہرکی میں معروف مذہبی شخصیت میاں جاوید احمد قادری کے پاس پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنی خوشی اور مکمل رضامندی سے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نیا اسلامی نام "حفصہ” رکھا گیا۔
اس موقع پر باقاعدہ مذہبی رسومات ادا کی گئیں اور نومسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق، حفصہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی مرضی سے اور بغیر کسی دباؤ کے کیا ہے، اور وہ اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں۔
مقامی افراد اور علاقے کے لوگوں کی جانب سے بھی اس اقدام کو سراہا گیا اور نومسلمہ حفصہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا
