عنیزہ کمشنری میں الغضا پارک حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش کے بعد سرسبز و شاداب ہو گیا ہے۔ بارش نے یہاں پودوں کو تازگی بخش دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پارک کے مختلف حصے حد نگاہ تک سبزے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
معتدل موسم اور نمی نے جنگلی پودوں کی نشوونما کے لیے ساز گار ماحول فراہم فراہم کیا جس کے باعث پارک کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا اور قدرتی مناظر میں اضافہ ہو گیا ہے۔
الغضا پارک کو قصیم ریجن کے نمایاں صحرائی پارکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق عنیزہ میں تقریباً 9.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سبزے میں اضافہ ہوا اور کھلے مقامات و پارکوں کے ماحولیاتی منظرنامے کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

الغضا پارک اپنی قدرتی خصوصیات کے باعث پکنک منانے کے لیے ایک موزوں مقام ہے۔ ان دنوں یہاں مقامی افراد اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے جو موسمِ بہار سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آ رہے ہیں۔
