متحدہ عرب امارات پر ایران کے حملے جاری ہیں، جمعرات کو ابوظبی میں ایک میزائل کا ملبہ سڑک پر گرنے سے دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ابوظبی میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور ایک انڈین شہری ہے، جبکہ زخمیوں میں اردنی، اماراتی اور انڈین شامل ہیں۔‘
امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے فائر کیے جانے والا میزائل انٹرسیپٹ کیا، سو یحان سٹریٹ ہر ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ملکوں پر مسلسل ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔
ان حملوں میں دبئی اور ابوظبی کے اہم ایئرپورٹس، انرجی انفراسٹرکچر اور اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کو 15 بیلسٹک میزائل اور 11 ڈرونز کو مار گرایا۔‘
في إطار المتابعة المستمرة للحادث الذي تم الإعلان عنه سابقا والناجم عن سقوط شظايا إثر الاعتراض الناجح لصاروخ باليستي من قبل الدفاعات الجوية حيث أسفر عن مقتل شخصين من الجنسية الباكستانية و الهندية، وتعرض ثلاث أشخاص لإصابات تتراوح ما بين البليغة والمتوسطة من الجنسية الإماراتية،…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) March 26, 2026
تنازعے کے آغاز سے اب تک امارات کے فضائی دفاعی نظام نے قریباً 400 میزائل اور ایک ہزار 800 سے زیادہ ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا ہے۔
امارات میں ایرانی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی، جبکہ 169 زخمی ہوئے۔ امارات کی مسلح افواج کے دو ارکان ہیلی کاپٹر حادثے میں جان سے گئے۔

