
خصوصی رپورٹ شامل کرتے هیں گهوٹکی سے
ضلعہ گھوٹکی کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے بعد چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ گھوٹکی نے عوامی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر اوباوڑو سعیب الٰہی، مختیارکار گھوٹکی شاہد حسین دایو اور مختیارکار اوباوڑو عبدالقیوم کی جانب سے گھوٹکی اور اوباوڑو کے کچے کے علاقوں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ہزاروں شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
ان مقابلوں میں کبڈی، ملاکھڑا اور والی بال جیسی روایتی اور مقبول کھیلیں شامل تھیں۔ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر شائقین نے خوب داد دی۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف تفریحی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں بلکہ علاقے میں امن کے قیام کا مثبت پیغام بھی گیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے کچے کے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے اور اس سے سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کچے کے علاقوں میں مکمل امن و امان قائم کیا جائے تاکہ عوام کی زندگی آسان بنائی جا سکے، اور آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
