قابل ذکر ہے کہ اس ٹریڈ میں پنجاب کنگز ہاردک پانڈیا کو 18 کروڑ روپے دے گی۔ ان کی موجودہ فیس 16.35 کروڑ روپے تھی۔ دوسری جانب عرشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز میں اپنی موجودہ 18 کروڑ روپے کی فیس پر ہی کھیلیں گے۔ اس بڑے ٹریڈ کے ذریعے دونوں ٹیموں نے آئی پی ایل 2027 کے لیے اپنی ٹیموں کو نئی شکل دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔
