کولمبو: سری لنکا کی ایک عدالت نے سابق کرکٹر اروندا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب دونوں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔
بی بی سی سنہالا کے مطابق، کولمبو کی فورٹ مجسٹریٹ عدالت کے مجسٹریٹ پسن امرسینا نے بدھ کے روز اروندا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔ دونوں ایک سابق مقدمے میں پریانکا نیوما کے ضمانتی بنے ہوئے تھے اور بعد میں ضمانت کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
