ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سے تمام تھانہ جات میں جرائم کی صورتحال، پولیس اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی.
اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی و رابری، منشیات، گاڑیوں کی چوری و چھیننا، اشتہاری و مفرور ملزمان و غیر قانونی افغان نیشنل کی گرفتاری، اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کی جائیں ۔ ہدایت
انوسٹی گیشن ونگ کا ڈیٹکشن ریٹ بہتر ہے مگر اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے اس سے شہر میں جرائم میں کمی آۓ گی اور جرائم پیشہ افراد میں خوف پیدا ہوگا۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ و پرامن ماحول کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل کو بروۓکار لائیں جا رہے ہیں تاکہ شہر کا رونق بحال رہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی
رپورٹ مجتبیٰ لغاری

