قابل ذکر ہے کہ روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سریز کے پہلے 2 میچوں میں 11 رن اور 26 رن بنائے تھے، اور ریٹائرمنٹ کی خبریں عروج پر تھیں۔ پھر آخری ون ڈے میں 138 رنوں کی تاریخی پاری کھیلی، جس کے بعد روہت شرما لارڈز میدان میں ونڈے سنچری لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ خبروں کے مطابق سنچری لگانے کے باوجود یہ طے نہیں ہے کہ روہت شرما ورلڈ کپ 2027 کھیلیں گے یا نہیں۔ اب روہت شرما میدان میں کب اتریں گے، یہ بڑا سوال ہے۔ بورڈ میٹنگ میں ان کے مستقبل پر بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی اگلی ونڈے سیریز اسی مہینے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جائے گی۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 27 ستمبر سے 3 اکتوبر تک 3 ونڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ روہت اس سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سیریز سے قبل ہی روہت شرما کے مستقبل سے متعلق فیصلہ لے لیا جائے گا۔
