
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے، اور شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے
