ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سخت ہدایات پر سکھر پولیس سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے متحرک
ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی مخفی اطلاع پہ باغ حیات علی شاہ کے قریب چھاپہ مار کارروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 07 جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تاش کے پتے،جوا کی دیگر اقسام کی گیمز، موبائل فون اور 35000 نقد کیش کو برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں عبد القادر میمن، احسان اللہ شیخ، نفیس شمسی، محمد ابرہیم مہر، محمد عادل انصاری، مبین آرائیں اور محمد اشفاق عباسی شامل۔
ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
معاشرے میں جرائم اور سماجی برائیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں, جوا کھیلنے اور اس کے اڈے چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا پولیس ٹیم کے لیے شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 07 جواری ملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج
