ڈہرکی: معروف ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر دنی بخش مہر الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ اسپتال، نزد ناکا نمبر 5، ڈہرکی میں آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے معائنے اور طبی مشاورت کے لیے تشریف لائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر دنی بخش مہر نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور آنکھوں سے متعلق مختلف مسائل کے حوالے سے طبی مشاورت فراہم کی۔ شہریوں نے ماہرِ امراضِ چشم کی اسپتال میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کو اپنے شہر میں ماہر ڈاکٹرز سے علاج اور مشاورت کی سہولت میسر آنا ایک اہم اقدام ہے۔
الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ اسپتال ڈہرکی میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف طبی خدمات جاری ہیں، جبکہ علاقے کے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں

الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ اسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کے معائنے کے لیے تشریف لائے
