بین الاقوامی سطح پر دونوں کی پہلی اہم ٹکر یورپی چیمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں ہوئی تھی جہاں اسپین نے فرانس کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں لامین یامال کا شاندار گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور اسپین فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔
اس کے بعد دونوں کی ملاقات یورپی نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں ہوئی، جہاں ایک سنسنی خیز مقابلے میں اسپین نے فرانس کو 5-4 سے ہرایا۔ اس میچ میں لامین یامال نے دو گول کیے جبکہ ایمباپے بھی اسکور شیٹ پر اپنا نام درج کرانے میں کامیاب رہے، لیکن کامیابی ایک بار پھر اسپین کے حصے میں آئی۔
کلب فٹبال میں دونوں کی پہلی ٹکر 2024 میں چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں ہوئی، جب پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا آمنے سامنے تھے۔ اگرچہ اس مقابلے میں دونوں کھلاڑی گول نہ کر سکے، لیکن بارسلونا نے تین دو سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں ایمباپے نے دو گول کر کے پیرس سینٹ جرمین کو چار ایک کی فتح دلائی اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
