اس ٹورنامنٹ میں شائقین مجموعی طور پر 12 زبانوں میں کمنٹری سن سکیں گے، جن میں ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو، کنڑ، بھوجپوری، ہریانوی، مراٹھی، بنگالی، گجراتی، پنجابی اور ملیالم شامل ہیں۔


i
’انڈین پریمیئر لیگ 2026‘ کے آغاز میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔ اس سے ایک دن قبل جمعہ (27 مارچ) کو آئندہ سیزن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ 160 سے زائد افراد 12 زبانوں میں کمنٹری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ شائقین کو کس زبان میں کن آوازوں کا لطف ملے گا۔
اسٹار اسپورٹس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کمنٹری پینل میں 160 سے زیادہ افراد شامل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں شائقین مجموعی طور پر 12 زبانوں میں کمنٹری سن سکیں گے، جن میں ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو، کنڑ، بھوجپوری، ہریانوی، مراٹھی، بنگالی، گجراتی، پنجابی اور ملیالم شامل ہیں۔
دی گئی جانکاری کے مطابق تمام زبانوں میں نامور شخصیات کمنٹری کی ذمہ داری سنبھالنے والی ہیں۔ میچ کے دوران کمنٹری اس کے حسن میں مزید اضافہ کر دیتی ہے اور اس بار پچھلی بار کے مقابلے زیادہ شخصیات کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔ کمنٹری پینل میں شامل نئے لوگوں میں اُمیش یادو اور روی چندرن اشون جیسے بڑے نام شامل کیے گئے ہیں، جو کمنٹری باکس میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اشون گزشتہ سیزن میں چنئی سپر کنگز کا حصہ تھے، لیکن 2026 سیزن سے قبل انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
کمنٹری باکس میں نوجوت سنگھ سدھو، آکاش چوپڑا اور عرفان پٹھان جیسے بڑے نام ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے دکھائی دیتے رہے ہیں، اور اس بار بھی وہ ہندی کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔ شائقین ان کی آواز سننے کے لیے ہمیشہ پُرجوش رہتے ہیں۔ ہندی کے کمنٹری پینل میں کئی دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں، مثلاً سریش رینا، ہربھجن سنگھ، وریندر سہواگ، انل کمبلے، پیوش چاؤلا، اُمیش یادو، چیتیشور پجارا، آدتیہ تارے، سنیل گواسکر، سنجے بانگر، اجے جڈیجا، محمد کیف، صبا کریم، دیپ داس گپتا، پدمجیت سہراوت، اننت تیاگی، سنیل تنیجا وغیرہ۔
انگریزی کے کمنٹری پینل میں بھی کئی بڑے نام ہیں، جنھیں اکثر کمنٹری کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ مثلاً روی شاستری، سنیل گواسکر اور دیپ داس گپتا۔ دیگر انگریزی کمنٹیٹر میں اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیل اسٹین، فاف ڈو پلیسی، کیون پیٹرسن، ایرون فنچ، ایون مورگن، مائیکل کلارک، ایم میک لینگن، دیپ داس گپتا، ہرشا بھوگلے، ایان بشپ، سائمن ڈول، ڈینی موریسن وغیرہ کے نام شام ہیں۔ آئی پی ایل میں بھوجپوری کمنٹری بھی لوگ خوب پسند کرتے ہیں۔ اس زبان کے پینل میں سوربھ سنگھ، سمیت مشرا، شیوم سنگھ، ستیہ پرکاش کرشنا، غلام حسین، جولا سنگھ، شالینی سنگھ وغیرہ ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
