اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع نے بی بی سی اردو کے عُمر دراز کو بتایا ہے کہ جے ڈی وینس کو لانے والا ایئر فورس ٹو طیارہ اسلام آباد میں اُتر چُکا ہے۔
واضح رہے کہ 19 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ کسی امریکی نائب صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل سنہ 2007 میں اُس وقت کے امریکی نائب صدر ڈک چینی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
امریکہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ اُن کی ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں