
کينجھو کے علاقے میں جوڻيجا برادری کے دو گروہوں کے درمیان پرانے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا اور تلخ کلامی کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صاحب جوڻيجو کے نام سے ہوئی ہے، جو سکھر شہر کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اهم اقدامات لیے جاٸنگے
علاقے میں واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔
