پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود 182 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا پائی۔
گلیڈیٹرز کی جانب سے شامل حسین نے 52 اور سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔
کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی کنگز نے معین علی کے 48 ناٹ آؤٹ اور ڈیوڈ وارنر کے 35 رنز کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
معین علی کو میچ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
سنیچر کو پی ایس ایل 11 کا تیسرا میچ دوپہر کو پشاور زلمی اور راولپنڈی پنڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔

