
خبر شامل کرتے هیں میرپور ماتھیلو سے نمائندہ خصوصی شیوا راٹهوڑ کی رپورٹ که مطابق
سندھ کے معروف مزاحیہ فنکار واحد انڍڑ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ سال قبل کراچی کے علاقے کورنگی گودام چورنگی میں پیش آنے والے کار چھیننے کے واقعے اور کراچی پولیس کی مبینہ نااہلی کے خلاف میرپور ماتھیلو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، میلُوحا آرٹ سرکل میرپور ماتھیلو کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو پریس کلب میرپور ماتھیلو کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں فنکار برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی جنرل سیکریٹری فرزند ملک عرف کھجو، سینئر اداکار امید علی کلوڑ، تعلقہ سینئر نائب صدر غلام حیدر چاچڑ، نائب صدر عابد سومرو، جنرل سیکریٹری علی حسن چڍھڑ اور فنانس سیکریٹری عارف سومرو سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔
مظاہرین نے کراچی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ واحد انڍڑ کے ساتھ ہونے والے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود نہ تو ملزمان گرفتار ہوئے اور نہ ہی فنکار کو انصاف مل سکا، جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
احتجاج کے بعد شرکاء نے پریس کلب سے ایک ریلی بھی نکالی، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اپنے اختتام کو پہنچی۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اور متاثرہ فنکار کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
