
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے عید کے موقع پر افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر باہمی خیرسگالی کا اظہار کیا گیا۔
بعد ازاں انہوں نے ٹریفک پولیس کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عید کے دن بھی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لیے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔
آپ کے سفر میں ہمسفر کراچی ٹریفک پولیس
